سوال: میری بیوی کے پاؤں میں درد ہو رہا تھا ،اس نے کہہ دیا کہ اللہ تعالیٰ نے پتہ نہیں کہاں کہاں سے ساری بیماریاں ہمیں دے دی ہیں ،اس پر میں نے اس سے پوچھا تو اس نے کہا کہ میرا مقصد اللہ پر اعتراض کرنا نہیں تھا ،بس درد کی وجہ سے منہ سے نکل گیا؟
جواب:دریافت کردہ صورت میں مذکورہ الفاظ میں اعتراض کا پہلو پایا جارہا ہے اور اللہ تعالیٰ پر اعتراض کرناکفر ہے،البتہ دریافت کردہ صورت میں چونکہ عورت اللہ تعالیٰ پر اعتراض کرنے کا انکار کررہی ہے تو اس وجہ سے اگرچہ کفر کا حکم نہ ہوگا،لیکن یہ جملہ اللہ تعالیٰ کی بارگاہ میں بولنا سخت نامناسب ہے ،لہذا احتیاطا ً توبہ ،تجدید ایمان و نکاح کر لینا چاہئے ۔