سوال: اگر بچھڑا ذبح کریں تواس میں کتنے بچوں کاعقیقہ شامل کر سکتے ہیں؟
جواب: بہتریہ ہے کہ لڑکے کی جانب سے دو بکریاں ذبح کی جائیں یا بچھڑے میں دوحصے رکھے جائیں اورلڑکی کی جانب سے ایک بکری عقیقہ میں ذبح کی جائے یا بچھڑے میں ایک حصہ رکھا جائے، لیکن اگرلڑکے کی طرف سے بھی ایک بکری یا ایک حصہ ذبح کیا جائے ،تو بھی کافی ہے ۔
لہذا بڑے جانوریعنی گائے یااونٹ وغیرہ میں سات حصے ہیں اس میں مذکورہ وضاحت کو پیش نظر رکھتے ہوئے سات حصوں تک عقیقہ کا تعین کی جاسکتا ہے۔