سوال: بعض لوگ کہتے ہیں کہ منگل کے دن کپڑا نہیں کاٹنا چاہئے تو کیا یہ درست ہے؟
جواب:منگل والے دن کپڑے کاٹنا جائز ہے البتہ بہتر یہ ہے کہ منگل کے دن کپڑا نہ کاٹا جائے کہ منگل کے دن کپڑاکاٹنے کے بارے میں حضرت علی کرَّم اللہ تعالیٰ وجہہ الکریم کا ارشاد ہے کہ” جو کپڑا منگل کے دن قَطع ہو وہ جلے گا یا ڈوبے گا یا چوری ہو جائے گا۔