سوال: ایک عورت کہ جسے ڈبل ٹائیفیڈ ہوا ہے ،غسل کرنا اس کے لئے بہت تکلیف کاسبب ہے ،اس صورت میں یہ عورت غسل کی جگہ تیمم کر سکتی ہے؟
جواب:دریافت کردہ صورت میں اگرقوی اندیشہ ہوکہ اگرغسل کرے گی تو بیماری مزید بڑھ جائے گی یاصحیح ہونے میں مزید دیر ہو جائے گی یا ماہرڈاکٹر نے نہانے سے منع کیا ہے یا اپنا پہلے کاتجربہ ہے کہ غسل کرنے سے بیماری مزیدبڑھ جاتی ہے تو ان صورتوں میں تیمم کرنے کی اجازت ہے۔
یہ خیال رہے کہ اگرمحض خیال ہے قوی اندیشہ نہیں،تواس کااعتبارنہیں بلکہ غسل کر کے ہی نماز پڑھنا ہوگی تیمم کی اجازت نہیں۔