سوال: جس جگہ پر چار آدمی ہوں وہاں پر ایسا کوئی نہ ہوجو حافظ ہو ،قراءت اچھی ہو یا تلفظ اچھے ہوں تو ان میں سے کسی کا جماعت کروانا کیسا ہے؟
جواب: امامت کے درست ہونے کی شرائط میں سے ایک شرط امام کی قراءت کا درست ہونا بھی ہے ،لہذا اگر کسی کی بھی اتنی قراءت درست نہیں جس سے نماز درست ہوسکے یعنی لحن جلی کی غلطی ہو وہ امام نہیں ہوسکتا ،ایسی صورت میں لازم ہے کہ ایسے کے پیچھے نماز پڑھیں جس کی قراءت درست ہو۔اگر کوئی بھی ایسا نہ ہو تو اپنی نماز علیحدہ علیحدہ ادا کریں