سوال: سورج یا چاندگرہن کی وجہ سے حاملہ کو کوئی اثر ہوتا ہے یا نہیں ؟
جواب: سورج یا چاندگرہن کی وجہ سے حاملہ کو کوئی اثر ہو ،اس کی شرعاً کوئی اصل نہیں بلکہ یہ بدشگونی ہے اس سے ہر مسلمان کو بچنا چاہئے،لہذاجب سورج یا چاند کو گہن لگے تومسلمانوں کو چاہئے کہ وہ اس نظارے سے محظوظ ہونےاورتوہمات کا شکار ہونے کے بجائے بارگاہِ الٰہی میں حاضری دیں اورگڑگڑاکراپنے گناہوں کی معافی طَلَب کریں،اُس یومِ قیامت کو یاد کریں جب سورج اور چاند بے نور ہوجائیں گے اور ستارے توڑدئیے جائیں گے اور پہاڑ لپیٹ دئیےجائیں گے ۔