سوال: عمرہ کے طواف کے بعد دورکعت نماز مسجد احرام میں پڑھنا ضروری ہے ؟یا ہوٹل میں آکر بھی یہ دورکعت پڑھی جاسکتی ہیں ؟
جواب:طواف کے بعد دورکعت پڑھنے کا سب سے افضل مقام،مقام ابراہیم ہے،مقامِ ابراہیم کے بعد اس نمازکے لیے سب سے افضل کعبہ معظمہ کے اند ر پڑھنا ہے پھر حطیم میں میزابِ رحمت کے نیچے اس کے بعد حطیم میں کسی اور جگہ پھر کعبہ معظمہ سے قریب تر جگہ میں پھر مسجدالحرام میں کسی جگہ پھر حرم مکّہ کے اندر جہاں بھی ہو،لہذا اگر بھیڑ کی وجہ سے مقامِ ابراہیم میں نماز نہ پڑھ سکے تو مسجد شریف میں کسی اور جگہ پڑھ لے اور مسجد الحرام کے علاوہ کہیں اور مثلا ہوٹل وغیرہ میں آکر پڑھی جب بھی ہو جائے گی۔