عورت پر  پاکدامنی کے حوالے سے جھوٹا الزام لگانا کیسا ہے ،جبکہ الزام لگانے والی ماں کے رشتے کے برابر ہو؟

سوال: عورت پر  پاکدامنی کے حوالے سے جھوٹا الزام لگانا کیسا ہے ،جبکہ الزام لگانے والی ماں کے رشتے کے برابر ہو؟

جواب:  کسی پاک دامن مرد یا عورت پر زنا کی تہمت لگانا بہت ہی سخت حرام اور شدید گناہ کبیرہ ہے۔جس پر عذاب جہنم کی وعید آئی ہے۔ چنانچہ اللہ تبارک و تعالیٰ قرآن مجید  میں سورۃ نور کی آیت نمبر23میں ارشاد فرماتا ہے: بیشک وہ جو عیب لگاتے ہیں انجان پارسا ایمان والیوں کو ان پر لعنت ہے دنیاا و رآخرت میں اور ان کے لئے بڑا عذاب ہے۔ (پ18،النور:23)

 اور اسلامی سلطنت میں تہمتِ زنا لگانے والے کو 80 کوڑے لگتے ہیں اور ہمیشہ کے  لئے  اس کی گواہی مردود ہوتی ہے ،اللہ تعالیٰ نے اس کا نام فاسق رکھا۔لہذامعلوم ہواکہ جھوٹی تہمت لگانے کی اجازت کسی کوبھی نہیں اگرچہ وہ ماں کے رشتے کے برابرہی کیوں نہ ہو۔

(دعوت اسلامی)

صدقہ کن پیسوں سے کرناجائزہے؟

About darulfikar

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے