سوال: فجر کی جماعت کھڑی ہو تو کیا آدمی سنتیں پڑھ سکتا ہے؟
جواب: جب فجر کی جماعت کھڑی ہو جائے ،تو اگر غالب گمان ہو کہ سنتیں پڑھ کر جماعت میں شامل ہو جائیگا اگرچہ قعدہ اخیرہ میں ملے،تو پہلے سنتیں پڑھے اور اگر یہ غالب گمان ہو کہ سنتیں پڑھنے کی وجہ سے جماعت فوت ہو جائے گی ،تو جماعت میں شامل ہو جائے۔