سوال: قرآن خوانی میں ایسے بچوں کو لے کر جانا کہ جنہوں نے قرآن پڑھنا ابھی نہیں سیکھا ابھی قاعدہ شروع کیاہے،ان بچوں کوکہاجاتاہے کہ تم سپارہ پکڑ کر اوپر انگلی پھیرتے رہنا اور بسم اللہ پڑھتے رہنا،تویہ کیساہے؟
جواب:قرآن خوانی کے لیے بچوں کولیجانے سے مقصودان سے مرادقرآن پڑھواناہوتاہے لیکن جوبچے نہیں پڑھ سکتے انہیں بھی ساتھ لیجانااگرتواہل خانہ(یعنی جہاں لے جارہے ہوتے ہیں)ان کی اجازت سے ہوتاہے توحرج نہیں ورنہ ضروردھوکہ ہوگااوراجازت کی صورت میں بھی وہاں سپارہ پکڑاکرانگلی پھیرنے کاکہنے اوربسم اللہ پڑھتے رہنے کاکہناممنوع ہے ،اس کی اجازت نہیں بلکہ بغیرسپارہ پکڑاذکراذکار،درودپا ک پڑھنے کاکہاجائے۔