سوال: کیا آ نلائن نکاح ہو سکتا ہے؟
اگر ہاں تو کیسے؟
جواب:ٹیلی فون اورانٹر نیٹ پرنکاح نہیں ہوسکتاکیونکہ نکاح کے صحیح ہونے کے لئے ایجاب و قبول کا ایک مجلس میں ہوناضروری ہے لہٰذا ٹیلی فون یا انٹر نیٹ پر نکاح کرنے میں ایجاب و قبول کا ایک مجلس میں نہ ہونے کی وجہ سے نکاح نہیں ہوگا۔
البتہ اگرٹیلی فون یا انٹر نیٹ پرنکاح کرنا چاہیں تو اس کاجائز طریقہ یہ ہے کہ لڑکا یا لڑکی جو مجلسِ نکاح میں موجود نہ ہوٹیلی فون یا انٹر نیٹ کے ذریعے کسی کو اپنے نکاح کا وکیل بنالے اور وہ وکیل اس کی جانب سےدوگواہوں کی موجودگی میں مجلس ِ عقد میں ایجاب وقبول کرلے تو شرعایہ نکاح منعقد ہوجائےگا۔