سوال: کیا ظہر یا عصر میں دو لوگ جماعت کرواسکتے ہیں ؟
جواب:دومرد ہو ں تو جمعہ کے علاوہ دیگر نماز وں میں ان میں سے کوئی ایک جماعت کرواسکتا ہے ،جبکہ وہ امامت کروانے والا امامت کا اہل بھی ہویعنی سنی صحیح العقیدہ ہوفاسق معلن نہ ہو،صحیح خواں یعنی صحیح قراءت کرنے والا ہونیز وہ ایسا فرد ہو جو نماز و طہارت کے مسائل جانتا ہواوراس کی امامت سے کسی فتنے کا اندیشہ نہ ہو۔