سوال: کیا عورت اجنبی مرد کے سامنے اپنا چہرہ کھول سکتی ہے ،جبکہ بعض لوگ کہتے ہیں کہ چہرہ کھول سکتی ہے ؟
جواب:جوان عورت کوفتنہ کی وجہ سے غیر محرم مردوں کے سامنے اپنا چہرہ کھولنا منع ہے اور بوڑھی عورت جو محل فتنہ نہ ہواس کے لیے چہرہ چھپانا ضروری نہیں ۔چنانچہ اللہ تبارک وتعالیٰ قرآن پاک میں مسلمان عورتوں کو پردے کے بارے ارشاد فرماتا ہے’’ ترجمہ کنزالایمان: اے نبی اپنی بی بیوں سے اور صاحبزادیوں سے فرما دو کہ اپنی چادرکا ایک حصہ اپنے منہ پر ڈالے رہیں ۔
(پارہ 22سورةالاحزاب آیت59)
مذکورہ آیت کی تفسیر بیان کرتے ہوئے علامہ سید نعیم الدین مرادآبادی رحمة اللہ علیہ فرماتے ہیں :اور سر اور چہرے کو چھپا ئیں جب کسی حا جت کے لئے ان کو نکلنا ہو۔
(خزائن العرفان)