سوال: ہماری ہمشیرہ ہیں جن کے حالات درست نہیں تو کیا انہیں زکوٰۃ دی جاسکتی ہے؟
جواب: صورت مسئولہ میں اگر آپ کی ہمشیرہ مستحقِ زکوٰۃ ہیں یعنی ان کی ملکیت میں حاجت اصلیہ سے زائد 52.5 تولہ چاندی یااتنی مالیت کا حاجت اصلیہ سے زائد کسی بھی قسم کاا ضافی مال نہیں اورآپ کی ہمشیرہ سیدیاہاشمی بھی نہیں،توانہیں زکوٰۃ دینانہ صرف جائزہے،بلکہ افضل ودگناثواب کاموجب ہےجیسا کہ حدیث مبارک میں ہےکہ:ابوامامہ رضی اللہ عنہ سے ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ تعالیٰ علیہ وسلم نے فرمایا:بے شک اہلِ قرابت پرصدقہ کا ثواب دوگنا بڑھا دیا جاتا ہے۔(معجم کبیرطبرانی،ج8،ص 206،مطبوعہ قاہرۃ)