سوال: ہمارے ہاں جب کسی کاانتقال ہوتا ہے تو لوگ 8 روٹیاں پکا کر فاتحہ کرتے ہیں،تو گھر میں عام دنوں میں اگر 8 روٹیاں پکانے کو برا سمجھتے ہیں کہتے ہیں کہ 7 پکاؤ یا 9 پکاؤ،8 نہیں پکانی چاہئے،8پکانے کو براسمجھتے ہیں،تو اس طرح لوگوں کا برا خیال کرنا کیسا ہے؟
جواب:اولاً یہ بات ذہن میں رہے کہ فاتحہ کے لئے کوئی کوئی خاص چیز یا خاص مقدار مقرر نہیں ،حسب حیثیت جتنا بھی اہتمام کرنا چاہیں کرسکتے ہیں ۔
اور ثانیاً یہ کہ8روٹیاں پکانے کو اپنے یا گھر والوں کے حق میں برا خیال کرنا اگر بدشگونی کے طور پر ہے تو يادرہے کہ بدشگونی لینا مسلمانوں کا شیوہ نہیں ،یہ تو غیر مسلموں کا طریقہ ہے جیساکہ حضرت عبداللہ بن مسعود رَضِیَ اللہ تَعَالٰی عَنْہُ سے روایت ہے، رسولُ اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے تین بار ارشاد فرمایا کہ بد شگونی شرک (یعنی مشرکوں کا سا کام) ہے اور ہمارے ساتھ اس کا کوئی تعلق نہیں ،اللہ تعالٰی اسے توکُّل کے ذریعے دور کر دیتا ہے۔
لہذا ہر مسلمان کو بدشگونی سے بچنا لازم ہے۔