لڑکالڑکی آپس میں فون پربات کریں ،مردکے آگے کے مقام سے لیس دار مادہ نکلے تو کیا اس سے غسل لازم ہوجائے گا ؟کیا اس سے کپڑے ناپاک ہو جائیں گے؟

سوال: لڑکالڑکی آپس میں فون پربات کریں ،مردکے آگے کے مقام سے لیس دار مادہ نکلے تو کیا اس سے غسل لازم ہوجائے گا ؟کیا اس سے کپڑے ناپاک ہو جائیں گے؟

جواب: ابتدائے شہوت میں جو پانی نکلے اسے مذی کہتے ہیں زیادہ امکان یہی ہے کہ آپ جس کیفیت کا بیان کر رہے ہیں اس میں مذی ہی خارج ہوئی ہے۔اورمذی کے نکلنے سے غسل فرض نہیں ہوتاالبتہ یہ بھی منی کی طرح ناپاک ہوتی ہے اس کے نکلنے سے وضوٹوٹ جاتاہے اور بدن اور کپڑوں پر جہاں بھی لگے،اگردرہم کی مقدارسے کم لگی تواس کاپاک کرنا سنت ،درہم کے برابر لگی تو اس کا پاک  کرناواجب ،درہم سے زیادہ لگی تو اس کا پاک کرنا فرض ہے۔

(دعوت اسلامی)

کریڈٹ کارڈ کے بارے کیا حکم ہے؟

About darulfikar

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *