سوال: کونین نام کا معنی اور رکھنے کی اجازت ہے؟
جواب: کونین کا معنی "دو جہاں،دین دنیاوغیرہ” ہے ۔معنی کے اعتبارسے یہ لفظ نام رکھنے کے لیے خاص موزوں نہیں ہے ۔
احادیثِ کریمہ میں اچھوں کے نام موں پر نام رکھنے کی ترغیب موجود ہے ، لہذایہ نام رکھنے کے بجائے لڑکوں کے نام انبیائےکرام علیہم الصلاۃ والسلام اور سلف صالحین رحمۃ اللہ علیہم کے نام پر اور بچیوں کے نام نیک صالحات بیبیوں کے نام پر رکھیں ، تاکہ ان کی برکتیں بھی حاصل ہوں ۔
مشورہ : دعوتِ اسلامی کے ادارے مکتبۃ المدینہ سےکتاب ”نام رکھنے کے احکام“حاصل کریں ، اس میں بہت سے نام دیے گئے ہیں ،وہاں سے دیکھ کر کوئی سا بھی اچھا نام رکھ لیں ۔
وَاللہُ اَعْلَمُ عَزَّوَجَلَّ وَرَسُوْلُہ اَعْلَم صَلَّی اللّٰہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّم