سوال: میرے گھر بیٹے کی ولادت ہوئی ہے ہم نے اس کا نام محمدحمزہ رکھاہےلیکن وہ بہت زیادہ روتاہے گھروالے کہتے ہیں کہ اس کا نام بدل دو،ایساکرناکیساہے؟
جواب: محمدحمزہ نام رکھناشرعاًجائز ہے،حمزہ،نبی کریم صلی اللہ تعالی علیہ وآلہ وسلم کے پیارے صحابی ،چچاکانام ہے اوراچھوں کے نام پرنام رکھنے کی حدیث پاک میں ترغیب دلائی گئی ہے،لہذااس سے برکت کی امیدرکھی جائے ۔اوریہ کہنا کہ یہ نام بھاری ہے، اس لیے بدل دیا جائے،یہ درست نہیں ہے ،نام بھاری نہیں ہواکرتے۔پھر بلاوجہ یہ نظریہ رکھنا کہ اس نام کی وجہ سے بچہ روتاہے یہ بدشگونی لیناہے، جس کی شرع میں ممانعت ہے۔
وَاللہُ اَعْلَمُ عَزَّوَجَلَّ وَرَسُوْلُہ اَعْلَم صَلَّی اللّٰہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّم
کتبہ
المتخصص فی الفقہ الاسلامی
ابو احمد محمد انس رضا عطاری مدنی