سوال: ایامِ تشریق میں اگرلوگ بازاروں میں اعلانیہ تکبیریں کہیں توان کومنع کیا جائے گایانہیں؟
جواب : ان دنوں میں اگر لوگ بازاروں میں بلند آواز سے تکبیریں کہیں توان کو منع نہیں کیاجائے گا۔
درمختارمیں ہے:
’’ولا یمنع العامۃ من التکبیر فی الاسواق فی الایام العشر‘‘
ان دس دنوں میں عام لوگوں کوبازاروں میں تکبیریں کہنے سے منع نہ کیاجائے۔
(درمختارمع رد المحتار،ج3،ص75)
بہارِشریعت میں ہے:
’’ان تاریخوں میں اگرعام لوگ بازاروں میں بالاعلان تکبیریں کہیں توانہیں منع نہ کیاجائے‘‘۔
(بہارِ شریعت،ج1،حصہ4،ص786)
(قربانی کے احکام از شیخ الحدیث مفتی عرفان احمد عطاری مدنی)