سوال:نئے عیسوی سال کی مبارک باد دینا کیسا ہے؟
جواب: نئے عیسوی سال کی مبارک باد دینا جائز تو ہے ،البتہ یہ بات ذہن نشین ہونی چاہئے کہ اسلام میں میں قمری نظام الاوقات کو ایک خاص اہمیت حاصل ہے ،جس کا سال جنوری سے نہیں بلکہ محرم سے شروع ہوتا ہے ۔اللہ عزوجل نے قرآن پاک میں بارہ مہینوں کا تذکرہ فرمایا ،ان سے قمری مہینے ہی مراد ہیں اور انہیں کو اللہ عزوجل نے لوگوں کے لئے اوقات قرار دیا۔شریعت کے کثیر احکام عبادات ومعاملات مثلاً روزہ ،زکوۃ،حج ،عورتوں کی عدتیں ،رضاعت،بلوغت،وغیرہ انہی پر مبنی ہیں ۔نیز قمری سال عرف و استعمال کے اعتبار سے مسلمانوں کی علامت سمجھی جاتی ہے،اس لئے بہت عمدہ ہے کہ ہم اپنے سماجی اور معاشرتی معاملات میں حتی الامکان اس کا اعتبار کریں ۔