امام صاحب رکوع میں ہوں اورمیں نمازمیں شامل ہونے کے لئے تکبیر کر کے بغیر ثنا پڑھے رکوع میں شامل ہو جاؤں تو کیا میری نماز ہو جائے گی ؟

سوال: امام صاحب رکوع میں ہوں اورمیں نمازمیں شامل ہونے کے لئے تکبیر کر کے بغیر ثنا پڑھے رکوع میں شامل ہو جاؤں تو کیا میری نماز ہو جائے گی ؟

جواب:امام صاحب اگر رکوع میں ہوں اور نماز میں  شامل ہونے والے کو اگر یقین ہو کہ ثناء پڑھ کر بھی میں امام سے رکوع میں شامل ہو جاؤں گا تو ثنا پڑھے ،اگر یہ ہو کہ شامل نہیں ہوں پاؤں گا تو بغیر پڑھے رکوع میں شامل ہو جائے ،البتہ دونوںصورتوں میں ثنا نہ پڑھنے پر نماز میں کوئی حرج واقع نہ ہوگا،اس کی نماز ہو جائے گی۔اوررکوع میں شامل ہونے کاطریقہ یہ ہے کہ پہلے سیدھے کھڑے کھڑے تکبیرِتَحریمہ کہہ لیجئے۔ اگر معلوم ہے کہ اِمام رُکوع میں دیر کرتاہے اوروہ ثنایعنی سُبْحٰنَک َاللّٰھُمَّ پڑھ کر بھی اِمام کے ساتھ رُکوع میں شریک ہو جائے گا تو پڑھ کر تکبیرِرُکوع کہتا ہوا جماعت میں شامل ہو،یہ سُنَّت ہے۔ ہاں اگر سُبْحٰنَکَ اللّٰھُمَّ کہنے کی فرصت نہ ہو یعنی اِحْتِمال ہوکہ جب تک اِمام رُکوع سے سر اٹھا لے گا تواب ہاتھ نہ باندھے جائیں۔۱؎ فقط سیدھا کھڑے ہو کر تکبیر تحریمہ کہے پھر فوراً رُکوع کی تکبیر کہتا ہوا جماعت میں شامل ہوجائے۔امام کے ساتھ اگر رکوع میں معمولی سی شرکت ہو گئی تو رکعت مل گئی اور اگر آپ کے رکوع میں داخل ہو نے سے قبل امام کھڑا ہو گیا تو رکعت نہ ملی ۔

(دعوت اسلامی)

کیا اپنی بیٹی کی شادی کے لئے سوال کر سکتے ہیں؟

About darulfikar

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے