امام کاایک سورت چھوڑ کردوسری سورت پڑھنا کیسا ہے؟مثلاً پہلی میں انا اعطینک الکوثر اور دوسری میں اذا جاء پڑھے اس کا کیا حکم ہے؟

سوال: امام کاایک سورت چھوڑ کردوسری سورت پڑھنا کیسا ہے؟مثلاً پہلی میں انا اعطینک الکوثر اور دوسری میں اذا جاء پڑھے اس کا کیا حکم ہے؟

جواب:پہلی رکعت میں کوئی سورت پڑھی اوردوسری میں ایک چھوٹی سورت درمیان سے چھوڑ کر پڑھی تو مکروہ ہے اور اگر وہ درمیان کی سورت بڑی ہے کہ اس کو پڑھے تو دوسری کی قراء ت پہلی سے لمبی ہو جائے گی توحرج نہیں،جيسے وَالتِّیْنِ کے بعد اِنَّا اَنْزَلْنَا پڑھنے میں حرج نہیں،یونہی  انا اعطینک الکوثر کے بعد اذا جاء پڑھنے میں حرج نہیں۔

(دعوت اسلامی)

ہجڑے کو زکوٰ ۃ کی رقم دینا کیسا ہے؟

About darulfikar

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے