اگر بیوی مسلسل شوہر کی نافرمانی کر رہی ہو ،تو شوہر کو کیا کرنا چاہئے؟

سوال: اگر بیوی مسلسل شوہر کی نافرمانی کر رہی ہو ،تو شوہر کو کیا کرنا چاہئے؟

جواب:عورت پرلازم ہے کہ شوہرکے حقوق کاتحفظ کرے اورشوہر کوناراض کرکے اللہ تعالیٰ کی ناراضگی کاوبال اپنے سرنہ لے کہ اس میں دنیاوآخرت دونوں کی بربادی ہے نہ دنیامیں چین نہ آخرت میں راحت ۔

مردکوبھی چاہیے کہ وہ اپنی بیوی کے ساتھ اچھی طرح پیش آتے ہوئے اس کے حقوق کا تحفظ کرے  اوراس کی خطاؤں پرصبرکرے اوراُسے شفقت ونرمی سے سمجھاتا رہے  اور وہ اپنی نافرمانی چھوڑدے، تودرست ورنہ اس سے بول چال بند کردے اور اس سے الگ سوئے اگر پھر بھی نہ سمجھے   تو اپنے اور اس کے قریبی رشتہ داروں کے ذریعے سمجھائے اور طلاق دینے سے بچنے کی کوشش کرے۔

(دعوت اسلامی)

صدقہ کی رقم کسی کو علاج کے لئے دئیے سکتے ہیں ؟

About darulfikar

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے