سوال: اگر کوئی شخص اپنے بچے کی قسم کھا کر یہ کہے کہ اگر گھر کے کوئی بھی افراد فلاں فلاں رشتہ دار کے گھر گئے تو میرے بچے کا مرا ہوا منہ دیکھیں گے تو اس میں کوئی کفارہ ہے یا نہیں؟
جواب:بچے کی قسم کھانے سے قسم نہیں ہوتی،البتہ یہ خیال رہے کہ اس طرح کسی کو نقصان پہنچانے کا ارادہ یا بد دعا کرنا ہرگز درست نہیں ،لہذا یسا ہرگز نہ کیا جائے ۔