ایک شخص جو اپنے والدین کو بھوکا رکھتا ہے ،ان کو پورا کھانے پینے کو نہیں دیتا اور پھر باہر جا کر صدقہ خیرات کرتا ہے تو اس کا اس طرح کرنا کیسا ہے؟

سوال: ایک شخص جو اپنے والدین کو بھوکا رکھتا ہے ،ان کو پورا کھانے پینے کو نہیں دیتا اور پھر باہر جا کر صدقہ خیرات کرتا ہے تو اس کا اس طرح کرنا کیسا ہے؟

جواب: والدین کے پاس اگر اپنا مال نہ  ہو تو بیٹے پر والدین کے ساتھ حسن سلوک کرتے ہوئے ان کے کھانے پینے کا خیال رکھنا لازم ہے ،والدین کو کھانے پینے کے لئے ضروری خوراک نہ دینا ناجائز و گناہ ہے جبکہ یہ خود بھی مال رکھتا ہے ہو جیسا کے سوال سے ظاہر ہے  اور یہ بھی یاد رہے کہ نیکی ،صدقہ و خیرات کے اولین مستحق والدین ہیں ،والدین کو چھوڑ کر باہر صدقہ و خیرات کرنا بالکل بھی درست نہیں ،لہذا یسے شخص کو چاہئے کہ فوراً اللہ تعالیٰ کی بارگاہ میں توبہ کرتے ہوئے والدین سے معافی مانگے اورآئندہ اچھے طریقے سے انکی ضروریات کا خیال رکھے۔

(دعوت اسلامی)

غیر مسلم کو صدقہ دینا کیسا ہے؟

About darulfikar

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے