ایک عورت کوایک طلاق دی اورچھوڑدیایہاں تک کہ اس کی عدت گزر گئی تو کیا عدت گزار کر دوسرے سے نکاح کر سکتی ہے؟

سوال: ایک عورت کوایک طلاق دی  اورچھوڑدیایہاں تک کہ اس کی عدت گزر گئی تو کیا عدت گزار کر دوسرے سے نکاح کر سکتی ہے؟

جواب: طلاق دینے سے طلا ق واقع ہو جاتی ہے،ایک یا دو طلا ق رجعی کے بعد شوہرعدّت میں رجوع کرنا چاہے تو رجوع کر سکتا ہے،ہاں شوہرنے دورانِ عدّت بیوی سے رجوع نہ کیایہاں تک کہ اس کی عدّت گزرگئی تویہ طلاق رجعی طلاق بائن میں تبدیل ہوجائے گی اورعورت کواختیارہوگاچاہے تواسی کے ساتھ بغیرحلالہ شرعی نئے مہرکے ساتھ نکاح کرلے یاکسی بھی دوسرے شخص سے نکاح کرناچاہے تواسے اس کابھی اختیارہوگا۔

(دعوت اسلامی)

طاق راتوں میں کونساعمل افضل ہے؟

About darulfikar

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے