بازو پر اوم لکھنا کیسا

سوال: ایک شخص غیر مذہب ہیں اس نے اپنی مذہب میں بازو پہ اوم لکھا ہے اب وہ مٹتا نہیں ہے جس شخص نے لکھا ہے وہ اب مسلمان ہو گیا ہے اب وہ جو اوم لکھا ہے بازو پر اس کا کیا کیا جائے جواب ضرور تحریر کریں مہربانی ہوگی

جواب:اللہ عزوجل کی بارگاہ میں سچی توبہ بھی کریں اورحتی الامکان اسے مٹانے کی کوشش بھی کریں ،لیکن اگر مٹانے  میں شدید تکلیف ہو تو نہ مٹائیں بلکہ اسے اسی حالت میں چھوڑ دیں البتہ چھپاکر رکھیں تاکہ مسلما ن دیکھ کر بدگمان نہ ہوں نیز اگر کسی کے سامنے ظاہر ہوجائے تو اسے بتادیا جائے کہ یہ اسلام قبول کرنے سے پہلے کا ہے اور اب مٹانے میں شدید تکلیف ہے اس لئے یہ مٹایا نہیں جاسکا تاکہ کوئی بدگمان نہ ہو۔

(دعوت اسلامی)

کیا سفر میں قضاء عمری ادا کرسکتے ہیں ؟

About darulfikar

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے