بچوں کے بیمار ہونے میں حکمت

سوال:کسی بڑے،بالغ مسلمان مرد یاعورت کو اگر اللہ پاک کسی تکلیف یا پریشانی میں مبتلا کرتے ہیں تو اس کے گناہ گِرتے ہیں اوراجرملتا ہے جبکہ چھوٹے معصوم بچے جو گناہوں سے پاک ہوتے ہیں انہیں دنیامیں بسااوقات اتنی اذیتوں اور تکلیف دہ بیماریوں سے گزرنا پڑتا ہے جنہیں دیکھ کر کلیجہ پھٹ جائے۔اس میں اللہ پاک کی کیا حکمت شامل ہو گی؟

جواب: اولاً یہ یاد رہے  کہ اللہ تعالیٰ کا کوئی بھی کام حکمت سے خالی نہیں ،اللہ تعالیٰ کی ہر ہر حکمت تک انسانی عقل کی رسائی ممکن نہیں،البتہ احادیث مبارکہ کے مفاہیم سے یہ سمجھ میں آتا ہے کہ اگر کسی نابالغ کو تکلیف پہنچے اور بغیر گناہ کئے دنیاسے چلاجائے   تو اللہ تعالیٰ اس کے بدلے اس کے  آخرت میں ملنے والے درجات  کو بلند فرماتا ہے اور اپنا قرب عطا فرماتا ہے ۔

(دعوت اسلامی)

نماز میں اگر کسی نے بھولے سے یاجان بوجھ کر 2 رکوع یا 3 سجدے کردئیے ،تو نماز کیا حکم ہوگا ؟

About darulfikar

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے