سوال: بیوی نے اگر زنا کر لیا ہو تو سزا اور طلاق کا کیا حکم ہے؟
جواب: اولاً یہ یاد رکھیں کہ زنا کا ثبوت دو طرح سے ہوتا ہے ایک یہ کہ زناکااقرارہواور دوسرایہ کہ چارعاقل وعادل مرد گواہ ہوں جواپنی آنکھوں سے زناہوتا دیکھیں،ان میں سے کوئی ایک صورت نہ پائی جائے تو زنا کا الزام نہیں لگایا جاسکتا ،البتہ اگر مذکورہ طریقے میں سے کسی ایک طریقے سے زناثابت ہوجائے تویقیناً یہ بہت بڑاگناہ اورجہنم میں لے جانے والاکام ہے جس سے اللہ تعالیٰ کی بارگاہ میں سچی توبہ کرنالازم ہے اورجہاں تک طلاق کامعاملہ ہے توشوہرپرطلاق دیناپھربھی واجب نہیں بلکہ اسے چاہیے کہ اسے اس فعلِ بدسے روکے ،رک جائے توٹھیک ورنہ طلاق کے ذریعے خودکواس سے الگ کرلے۔
اور اس گناہ عظیم پر دنیامیں سزا دینا یہ حاکم اسلام کا کام ہے ،عوام میں سے کسی کوایک کو سزا دینےکی شرعا اجازت نہیں ۔