سوال: جمعہ کی نماز کا خطبہ کس حالت میں بیٹھ کے سننا چاہئے؟ قیام کی حالت میں یاالتحیات کی حالت میں؟
جواب: خطبہ سننے والے کے لئےدو زانو ہو کر بیٹھنا اور خطیب کی طرف چہرہ کرنامستحب ہے اور اس بیٹھنے میں بزگان دین فرماتے ہیں کہ بہتر ہے کہ پہلے خطبہ میں ہاتھ باندھ لے اور دوسرے میں زانو پر رکھے، تو اللہ تعالیٰ کی بارگاہ میں امید ہے کہ اسےدورکعت کا ثواب ملے گا کیونکہ خطبہ فرضِ ظہر کی دو رکعتوں کے قائم مقام ہے۔