جوان عورت اپنی والدہ کے سامنے اپنی کہنی کے اوپر والا حصہ نہیں کھول سکتی؟

سوال: جوان عورت اپنی والدہ کے سامنے اپنی کہنی کے اوپر والا حصہ نہیں کھول سکتی؟

جواب:اولاً یاد رکھئے  عورت کا عورت کو دیکھنا، اس کا وُہی حکم ہے جو مرد کو مرد کی طرف نظر کرنے کا ہے یعنی ناف کے نیچے سے گُھٹنے تک نہیں دیکھ سکتی باقی اعضاء کی طرف نظر کرسکتی ہے بشرطیکہ شَہوت کا اندیشہ نہ ہو۔

لہذا جوان عورت اپنی والدہ کے سامنے اپنی کہنی کھولنا چاہے تو اس میں شرعاً حرج نہیں ۔

اور یہ بھی یاد رہے کہ عورتِ صالحہ (یعنی نیک بی بی) کو یہ چاہیے کہ اپنے کو بدکار (یعنی زانیہ و فاحِشہ ) عورت کے دیکھنے سے بچائے یعنی اس کے سامنے دوپٹّا وغیرہ نہ اُتارے کیونکہ وہ اسے دیکھ کر مردوں کے سامنے اُس کی شکل و صورت کا ذِکر کرے گی۔

(دعوت اسلامی)

گھڑی میں اپنی تصویر پرنٹ کروا کر لگاناجائز ہے؟

 

About darulfikar

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے