حاملہ کو سجدہ میں تکلیف ہو تو کیا حکم ہے

سوال: ایک عورت حاملہ ہے اور اسے سجدہ کرنے میں سخت تکلیف ہوتی ہے ،کہ پیٹ اکٹھا ہو جاتا ہے اور جب ناک لگاتی ہے تو بہت زیادہ تکلیف ہوتی ہے ،تو اس صورت میں سجدے کا کیا حکم ہے؟

جواب: حاملہ عورت  جسے زمین پر سجدہ کرنے میں سخت دشواری ہے اس کے لئے حکم یہ ہے کہ (1)زمین پر 12انگل اونچی ،کوئی سخت چیز( کہ سجدہ میں پیشانی دب جائے اور پھر دبانے سے نہ دبے) رکھ کر اس پر سجدہ کرے مثلا  کوئی تختی وغیرہ لیکن نرم چیز جیسے تکیہ پر سجدہ نہیں ہوگا۔(2)اگر اس پر بھی سجدہ کرنے میں دشواری ہے تو سجدہ کی جگہ سر کااشارہ کرنے کی اجازت ہے۔

(دعوت اسلامی)

صدقہ کن پیسوں سے کرناجائزہے؟

About darulfikar

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے