سفید مرغی گھر میں رکھنے کے کیا فوائد ہیں؟گھر میں دیسی مرغی رکھنی چاہئے یا برینڈڈ؟

سوال:  سفید مرغی گھر میں رکھنے کے کیا فوائد ہیں؟گھر میں دیسی مرغی رکھنی چاہئے یا برینڈڈ؟

جواب:سفید مرغ گھر میں رکھنے کے بارے میں نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا(1) سفید مرغ رکھا کرو اس لئے کہ جس گھر میں سفید مرغ ہوگا تو نہ شیطان اس گھر کے قریب ہو گا اور نہ جادو گر ان گھروں کے قریب ہو گا جو اس گھر کے ارد گرد ہیں۔ (المعجم الاوسط ج ۱ ص۲۰۱الحدیث ۶۷۷) (2) سفید مرغ کو برا بھلا مت کہو اس لئے کہ یہ میرا دوست ہے اور میں اس کا دوست ہوں اور اس کا دشمن میرا دشمن ہے جہاں تک اس کی آواز پہنچتی ہے یہ جِنّات کو دَفع کرتا ہے۔   ( لَقط المَرجان فی احکام الجان ص۱۶۵)

اور جہاں تک اس بات کا سوال ہے کہ کس نسل کا رکھنا چاہئے ،توا س بارے شریعت  کی طرف سے کچھ معین نہیں جو آسانی ہورکھ سکتے ہیں ۔

(دعوت اسلامی)

قراءت عاصم سے ہٹ کر کسی اور قراءت میں قرآن پڑھنا کیسا ہے؟

About darulfikar

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے