مجھ پر18لاکھ کا قرض ہے میری بیوی کے پاس 7 تولے سونا ہے تومجھ پرزکوٰۃ کا کیا حکم ہے؟

سوال: مجھ پر18لاکھ کا قرض ہے میری  بیوی کے پاس 7 تولے سونا ہے تومجھ پرزکوٰۃ  کا کیا حکم ہے؟

جواب: شوہرپرقرض ہو تو اس وجہ سے زوجہ پر زکوٰۃ کےلازم ہونے یانہ ہونے کےاعتبار سے کچھ فرق نہیں پڑے گا،لہذا اگر آپ کی بیوی کے پاس 7تولے سونے کے ساتھ مال زکوٰۃ  مثلاً سونا ،چاندی،پرائز بانڈ،کرنسی ،مال تجارت وغیرہ میں سے کچھ موجود ہے تو اس کل مال کی زکوٰۃ آپ کی زوجہ پر  لازم ہوگی ورنہ نہیں ۔

اوراپ پرزکوٰۃ کاحکم یہ ہے کہ سال کے آخرمیں آپ حساب لگائیں گے کہ آپ پرجوقرض ہے اس کو ٹوٹل مال زکوٰۃ سے منہا کرنے کے بعد اتنامال بچتا ہے کہ جو چاندی کے نصاب کوپہنچے تواس پرزکوٰۃ لازم ہے ورنہ نہیں ۔

(دعوت اسلامی)

گھڑی میں اپنی تصویر پرنٹ کروا کر لگاناجائز ہے؟

About darulfikar

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے