سوال: مسجد میں سامنے آیۃ الکرسی کا شیشے کا فریم بنا کر لگا ہے اس میں نمازی کا چہرہ نظر آتا ہے تو اس طرح شیشے کے سامنے نماز ہوجائے گی؟
جواب:آئینہ کے سامنے نمازپڑھی تو ہو جائے گی، البتہ اگر نمازی کی توجہ بٹتی ہو اورخشوع حاصل نہ ہوتاہوتوپھرآئینہ کے سامنے نمازپڑھنامکروہ تنزیہی ہے ۔