سوال: میرا ایک دوست ہے اس نے کرسچن لڑکی سے تعلق قائم کیا بغیر شادی کئے اس میں سے بچہ بھی ہے اس نے اسے شادی کرنے کا کہا ،لیکن اس نے شادی نہ کی ،اسے صرف بچہ چاہئے تھا،اس کے بارے اسلام کا کیا حکم ہے؟
جواب:زناخواہ کافرہ سے ہی کیا جائے ،یہ سخت ناجائزو گناہ اور جہنم میں لے جانے والا کام ہے ،اس گندے کام کو چھوڑتے ہوئے،اس عورت سے فوراً یہ شخص جدا ہو جائے اور اللہ تعالیٰ کی بارگاہ میں سچی توبہ کرے۔