نماز میں سورۃ فاتحہ کے بعد التحیات پڑھنا

سوال: ایک شخص نے چاررکعت والی نمازمیں پہلی یا دوسری رکعت میں سورۃ فاتحہ کے بعد سورۃ ملانے کی بجائے التحیات  بھولے سے پڑھ لی  اورپڑھنے کے بعد خیال آیا کہ میں نے تو سورۃ ملانی تھی ،تو کیا آخر میں سجدہ سہو کر لینے سے اس کی نماز درست ہو جائے گی؟

جواب:دریافت کردہ صورت میں اگربھولے سے التحیات پڑھی ہے توآخر میں سجد سہو کر لینے سے نماز درست ہو جائے گی  اور اگر سجدہ سہو نہیں کیا اور نماز مکمل کر لی اور نماز کے منافی کوئی عمل بھی  کر لیا تو اب نماز کا اعادہ کرنا لازم ہوگا۔

اور یہ بھی خیال رہے کہ جب آپ کو التحیات پڑھنے کے بعدقیام میں یا رکوع میں  یاد آگیا کہ میں نے سورۃ ملانی تھی تو اب آپ پر سورۃ ملاناواجب ہوگیا تھاکہ  اب یاد آنے کے باوجود اگر آپ سورۃ نہیں ملاتے تو سجدہ سہو سے اس کا ازالہ نہ ہوگا بلکہ نماز دوبارہ پڑھنا واجب ہوگا  کہ اس صورت میں آپ نے جان بوجھ کر واجب ترک کیا ہے اور جان بوجھ کر اگر واجب ترک کیا جائے تو سجدہ سہو سے اس کا ازالہ نہیں ہوتا۔

آپریشن کے لئے کیا ڈاکٹر کا مسلمان ہونا ضروری ہے

About darulfikar

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے