ٹینکی میں دھوپ کی وجہ سے پانی گرم ہو تو اس سے وضو کرنا کیسا ہے؟

سوال: ٹینکی میں دھوپ کی وجہ سے پانی گرم ہو تو اس سے وضو کرنا کیسا ہے؟

جواب: جوپانی سونے چاندی کے سواکسی اوردھات کے برتن یاٹنکیوں میں سورج کے ذریعے یعنی دھوپ سے گرم ہوجائے تووہ جب تک گرم ہے،نہانے اوروضووغسل کے لیے استعمال کرنامکروہ ہے جب تک ٹھنڈانہ ہوجائے اس کے استعمال سے بچناچاہئے کہ اس سے برص کی بیماری لگنے کااندیشہ ہے بہرحال اگراس سے وضووغسل کیاتوہوجائے گاچنانچہ حدیث مبارکہ میں امیر المؤمنین فاروقِ اعظم رضی اللہ تعالیٰ عنہ نے فرمایا کہ دھوپ کے گرم پانی سے غسل نہ کرو کہ وہ برص پیدا کرتا ہے۔

 ہاں البتہ وہ ٹنکیاں جومٹی،پتھر،سیمنٹ وغیرہ کی بنی ہوئی ہوتی ہیں ان میں اگردھوپ کی وجہ سے پانی گرم ہوجائے تواس گرم پانی کووضووغسل وغیرہ کے لئے استعمال کی ممانعت نہیں۔

(دعوت اسلامی)

کیا اپنی بیٹی کی شادی کے لئے سوال کر سکتے ہیں؟

About darulfikar

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے