سوال: پاکستان میں میرے پاس پلاٹ ہیں،کیش نہیں تواس پلاٹ پر زکوٰۃ بنتی ہے یا نہیں ؟
جواب: دریافت کردہ صورت میں اگر یہ پلاٹ بیچنے کی نیت سے خریدا اور سال مکمل ہونے تک بیچنے کی نیت باقی ہے تواس پلاٹ پر زکوۃ کی دیگر شرائط پائے جانے پر زکوٰۃ لازم ہوگی اور اگربیچنے کی غرض سے نہیں خریدایاخریداتوبیچنے کی نیت سے تھا ،لیکن سال ختم ہونے سے پہلے بیچنے کی نیت باقی نہ رہی ، تو اس پلاٹ پر زکوٰۃ لازم نہیں ہوگی۔