چیز نا ہو اور اس کی بیع کر دینا

سوال:ایک شخص نے مجھے کہا کہ مجھے فلاں چیز بیچ دو میں نے کہا کہ تم مجھے رقم بھیج دو میں تمہیں وہ چیز بھیج دیتا ہوں اس نے مجھے رقم دے دی لیکن جب میں نے غور سے دیکھا تو مجھے پتہ چلا کہ وہ چیز اب میرے پاس نہیں ہے تورقم دینے والا شخص کہتا ہے کہ تم نے پہلے غور سے کیوں نہیں دیکھا اب مجھے اصل رقم کے ساتھ جرمانہ بھی اد اکرو تو سوال یہ ہے کہ شخص مذکور کا مجھ سے رقم کے علاوہ جرمانے کامطالبہ کرنا کیسا ہے جبکہ میں اصل رقم دینے پر رضا مند ہوں اور کیا مجھ پر جرمانہ اد اکرنا لازم ہے؟

جواب:صورت مسئولہ میں شخص مذکورکاجرمانے کامطالبہ کرناجائز نہیں اورآپ پر اس جرمانے کی ادائیگی کرنا لازم نہیں کیونکہ شرعاََ جرمانہ کرنا جائز نہیں کہ یہ تعزیر بالمال ہے یعنی مال کے ذریعے سزا دینا ہے جو کہ شرعا منسوخ ہے او رمنسوخ پر عمل کرنا حرام ہے  ۔

(دعوت اسلامی)

قراءت عاصم سے ہٹ کر کسی اور قراءت میں قرآن پڑھنا کیسا ہے؟

About darulfikar

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے