کپڑے پر پیشاب کے قطرے لگنے کا یقین ہے ،لیکن معلوم نہیں کہ کہاں لگے ہیں کیونکہ جب دیکھا تو اس وقت خشک ہو چکے تھے تو اب کپڑا کیسے پاک کریں ؟

سوال: کپڑے پر پیشاب کے قطرے لگنے کا یقین ہے ،لیکن معلوم نہیں کہ کہاں لگے ہیں کیونکہ جب دیکھا تو اس وقت خشک ہو چکے تھے تو اب کپڑا کیسے پاک کریں ؟

جواب: کپڑے کا کوئی حصہ ناپاک ہو گیا اور یہ یاد نہیں کہ وہ کون سی جگہ ہے، تو بہتر یہ ہے کہ پورا ہی دھو ڈالیں (یعنی جب بالکل نہ معلوم ہوکہ کس حصہ میں ناپاکی لگی ہے اور اگر معلوم ہے کہ مَثَلًا آستین نجس ہو گئی مگر یہ نہیں معلوم کہ آستین کا کونسا حصہ ہے ،تو پوری آستین کا دھونا ہی پورے کپڑے کا دھونا ہے) اور اگر انداز ے سے سوچ کر اس کا کوئی ساحصہ دھولے جب بھی پاک ہو جائے گا، اور جو بلا سوچے ہوئے کوئی ٹکڑا(حصّہ) دھولیا جب بھی پاک ہے مگر اس صورت میں اگر چند نمازیں پڑھنے کے بعد معلوم ہو کہ نجس حصہ نہیں دھو یا گیا تو پھر دھوئے اور نمازوں کا اِعادہ کرے (یعنی دوبارہ پڑھے)اور جو سوچ کر دھو لیا تھااور بعد کوغَلَطی معلوم ہوئی تواب دھولے اور نَمازوں کے اِعادہ(یعنی دوبارہ ادا کرنے ) کی حاجت نہیں۔  

(دعوت اسلامی)

شوہر کا انتقال ہوجائے تو عورت کی عدت کتنی ہوتی ہے؟

About darulfikar

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے