سوال: کیا اپنے ذاتی مکان کے لئے بینک سے لون لے سکتے ہیں ؟
واب:ہماری تحقیق کے مطابق بینک سے قرض عام طورپرسود پر ہی دیا جاتا ہے اورایسا بینک جو كسی مسلمان کا ہو یا اس میں کسی مسلمان کا شئیرہواس سے سود پر قرض لینا سخت ناجائز و حرام اور جہنم میں لے جانے والا کام ہے۔صرف کافر کا بینک ہو تب بھی کافر سے قرض پر نفع لیناجائزہوتاہے،دینانہیں اورآپ قرض لے کر سود دینے کا پوچھ رہے ہیں۔
اور اگر آپ یورپ سے بات کر رہے ہیں اور آپ کے پاس رہائش کا انتظام نہیں تو صرف ایک گھر کے لئے جو رہائش کے لئے ہو اس کے بارے حکم شرعی یہ ہے کہ کفار کا ایسا بینک کہ جس میں مسلمان کا کوئی شئیر نہ ہواس بینک سے رہائش کے لئے ایک گھر بنانے کے لئے قرض لینے کی شرعا اجازت ہے۔ |
البتہ ایسا بینک جس میں کسی مسلمان کا شئیرہے اس بینک سے سود پر قرض لینے کی اجازت نہیں ۔