گرمی کی وجہ سے مسجد کے صحن یا چھت پر نماز تراویح پڑھنا کیسا ہے؟

سوال: گرمی کی وجہ سے مسجد کے صحن یا چھت پر نماز تراویح پڑھنا کیسا ہے؟

جواب:بلاضرورت مسجدکی چھت پرنمازمکروہ ہے کیونکہ فقہائے کرام نے بلاضرورت مسجد کی چھت پرچڑھنے کومکروہ وبے ادبی قراردیاہے اورنیچے جگہ بھر گئی ہوتواوپر نمازپڑھناجائزہے اورنیچے جگہ ہوتے ہوئے اوپرنمازپڑھنے کی اجازت نہیں اوریہاں گرمی کاعذربھی مسموع نہیں۔ہاں البتہ اگربالکل ناقابل برداشت گرمی ہوتواوپرنمازپڑھ سکتے ہیں۔ اوراسی طرح اوپر کاحصہ اگرباقاعدہ چھت کے طور پر نہیں بلکہ مسجد ہی کے طور پربنایاگیاہے توبھی اس پرنمازپڑھنے میں اصلاً کوئی حرج نہیں۔

(دعوت اسلامی)

نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کی کس زوجہ کا نکاح عرش پر ہوا تھا؟

About darulfikar

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے