سوال: ہند میں حکومت کفار کی ہے تو یہاں بینک میں جاب کرنا کیسا؟
جواب:بینک میں سود کا لین دین ،حساب کتاب کی نوکری کرنا ناجائز و گناہ ہے،البتہ ایسی نوکری کہ جس میں سود کالین دین،حساب کتاب نہ کرناپڑے مثلاًبینک کی صفائی ستھرائی،چائے بنانے، پلانے،چوکیداری وغیرہ کی نوکری کرنا شرعاً جائز ہے۔