افطاری کے نام پر چندہ جمع کیا، تو جنہوں نے روزہ نہیں رکھا تو کیا وہ اس کھانے میں سے کھا سکتے ہیں ؟

سوال: افطاری کے نام پر چندہ جمع کیا، تو جنہوں نے روزہ نہیں رکھا تو کیا وہ اس کھانے میں سے کھا سکتے ہیں ؟

جواب: افطاری کے نام پر جمع کیا گیا چندہ،اگرتو صرف روزہ داروں کے لئے کیا گیاتوایسی افطاری غیر روزہ دار نہیں کھاسکتا،البتہ اگر چندہ لیتے وقت روزہ دار اور غیر روزہ دار دونوں کو کھلانے کی صراحت کر دی گئی  یا کسی مسجِدیا عَلاقے کا عُرف یِہی ہو کہ روزہ دار اورغیر روزہ داردونوں کوافطاری کھلاتے ہوں،تووہاں غیرروزہ دارکوبھی اجازت ہوگی ۔ اورجہاں تک بچّوں کے کھانے کا تعلّق ہے تو عُمُومی عُرف یِہی ہے کہ افطاری بھیجنے والوں کی طرف سے اس پر کوئی اعتراض نہیں کیا جاتا لہٰذا بچوں کاکھانا جائز ہوگا۔

روزے کی حالت میں دانتوں کے ڈاکٹر کے پاس جا کر دانتوں کی صفائی کرواسکتے ہیں ؟

(دعوت اسلامی)

About darulfikar

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے