اللہ تعالیٰ میری پکڑنہیں فرمائے گا،تو اس کااس طرح کہنا کیسا ہے؟

سوال:ایک دوست نے سوشل میڈیاپراپنی والدہ کی تصویر اپلوڈکی،دوسرے دوست نے کہا کہ عورتوں کی اس طرح تصویرسوشل میڈیاپراپلوڈ کرناجائزنہیں،اس کے جواب میں اس نے کہاکہ میراوجدان یہ  کہتاہے کہ ماں کی تصویراپلوڈ کرنے پر اللہ تعالیٰ میری پکڑنہیں فرمائے گا،تو اس کااس طرح کہنا کیسا ہے؟

جواب:عورت خواه والده ہی کیوں نہ ہو،عورت کی ایسی تصویر سوشل میڈیا پر اپلوڈ کرنا کہ جس میں عورت کے وہ اعضاء نظر آئیں کہ جنہیں چھپانا لازم ہے مثلاً جوان عورت کا چہرہ ،یونہی بوڑھی عورت کاچہرہ جبکہ محل فتنہ ہو،بال،گلا،سینہ وغیرہ ،یہ جائز نہیں، اور یہ حکم ہر عورت کے حق میں یکساں ہے ،لہذایہ  خیال کرتے ہوئے اپلوڈ کرنا کہ یہ تصویر  ماں کی ہے تو اس کی پکڑ نہیں ہوگی،درست نہیں ۔

قرض کی واپسی میں کیا وہی کرنسی دینا ہوگی

(دعوت اسلامی)

About darulfikar

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *