سوال: اگر کوشش کے باوجود لغت میں کسی نام کا معنی نہ ملےاور انٹرنیٹ پر اس نام کا معنی مل جائے اور وہ اچھا معنی ہو، تو کیا انٹرنیٹ پر اعتماد کرتے ہوئے وہ نام رکھ سکتے ہیں؟
جواب: انٹرنیٹ قابل اعتماد ذریعہ نہیں لہذا کسی لغت کی کتاب سے نام کا اچھا معنی معلوم ہو اور وہ بھی اردو عربی یا فارسی زبان کا ہو تو بہتر ہے۔ مزید یہ کہ شریعتِ مُطہَّرہ نے نام رکھنے کا یہ اصول بیان کیا ہے کہ نام اچھا اور بامعنی ہونا چاہیے۔ انبیائےکرام علیہم الصلاۃ والسلام اور سلف صالحین رحمۃ اللہ علیہم کے نام پر نام ہو اور لڑکیوں کا نام صحابیات یا صالحات امت کے نام پر نام رکھنا چاہئے کہ ان کے ناموں کی برکتیں حاصل ہو ں گی۔
وَاللہُ اَعْلَمُ عَزَّوَجَلَّ وَرَسُوْلُہ اَعْلَم صَلَّی اللّٰہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّم