سوال: اکثر و بیشتر ،کارڈ،کیلنڈر پر قرآنی آیتیں ،لکھی ہوتی ہیں ،وہ پڑے خراب ہوجاتی ہیں ،تو کیا انہیں جلا کر ختم کیا جاسکتا ہے؟
جواب: وہ کاغذات جن پر آیات قرآنیہ،مقدس اسماء لکھے ہوں ان سےآیات اور مقدس اسماء مٹا کر یا جس جگہ آیات اور مقدس اسماء لکھے ہوں کاغذ کے اس ٹکڑے کو کاٹ کر بقیہ کاغذ کو جلا سکتے ہیں،جس ٹکرے پر آیات قرآنیہ،مقدس اسماء لکھے ہوں انہیں جلانا جائز نہیں ،بلکہ احتیاط سے گہرے پانی میں بہا دیے جائیں یاایسی جگہ دفنائے جائیں جہاں پائوں وغیرہ پڑ کر بے ادبی کا اندیشہ نہ ہو۔