اگرکسی پر قضاءعمری ہے تو ا س کے لئے نفل کاکیا حکم ہے ،جبکہ رمضان میں نفل پڑھنے کا ثواب بہت بڑھادیا جاتا ہے؟

سوال: اگرکسی پر قضاءعمری ہے تو ا س کے لئے نفل  کاکیا حکم ہے ،جبکہ رمضان میں نفل پڑھنے کا ثواب بہت بڑھادیا جاتا ہے؟

جواب:جن سنن ونوافل کے احادیث مبارکہ میں فضائل وبرکات منقول ہیں او رانہیں اداکرنے کی ترغیب آئی ہےجیسے جملہ سنن مؤکدہ ہوغیرمؤکدہ عصروعشاء کی سنت قبلیہ،ظہر،مغرب وعشاء کے بعدکے نوافل،تہجدواشراق وچاشت،اوابین اورتحیة المسجدکے نوافل وغیرھا، رمضان المبارک میں انہیں قضا نمازوں کی ادائیگی کے ساتھ ادا کیاجائے ،چھوڑا نہ جائے،البتہ وہ نوافل  جن کا ذکراحادیث  مبارکہ میں موجودنہیں اور آدمی بالکل اپنی طرف سے پڑھتا ہے ان میں افضل یہ ہےکہ پہلے ذمہ میں قضا نمازیں پڑھی جائیں اس کے بعد یہ نوافل پڑھیں جائیں۔

(دعوت اسلامی)

صرف فرض پڑح کر دکان کھولنا کیسا  !

About darulfikar

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے