سوال: اگرکوئی کنواں پانی کاکھدوارہاہے توبغیر کسی کو مالک بنائے زکوۃ وہاں دے سکتے ہیں؟
جواب: زکوٰة کی ادائیگی کے لئے غیر ہاشمی مسلمان فقیر کو مال کامالک بناناضروری ہے،اس کے بغیرزکوٰۃ ادا نہیں ہوگی،لہذااگرعام مسلمانوں کی حاجت کے لئے کنواں کھدوایا جارہاہوتوحیلہ شرعی کے بعداس میں رقم خرچ کی جاسکتی ہے۔